ملتان : سبزیوں کی قیمتوں کو ایک مرتبہ پھرپر لگ گئے ،،ٹماٹر 20 روپے سے بڑھ کر 60 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا

ملتان شہر میں آٹے چینی اور پیٹرول کے بعد سبزی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ،،ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد 60 سے 80 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا،،،ادرک 4 سو جبکہ سبز دھنیا کی قیمت 2 سو روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی شہریوں نے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ،،کہتے ہیں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ،،آٹا چینی اور پیٹرول کی قیمتیوں میں ہوش ربا اضافے سے جینا محال ہو گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں