ملتان: کورونا کی وباء شدت اختیار کرنے لگی نشتر اسپتال میں زیر علاج مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جاں بحق افراد کی تعداد 129 ہو گئی

ملتان میں عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث صورتحال سنگین ہونے لگی، فوکل پرسن برائے وبائی امراض ڈاکٹر عرفان ارشد کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنبٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 1 شخص جاں بحق ہو گیا ،،،جس سے نشتر ہسپتال میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 129 ہوگئی، ، اب تک مقامی سطح پر کورونا وائرس کا شکار افراد کی تعداد 508 ہو گئی، آئسولیشن وارڈ میں کورونا کے 49 کنفرم جبکہ 17 مشتبہ مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 20 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 14 کو وینٹیلیٹر پر رکھا گیا ہے ،،نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پرو روائس چانسلر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کے مطابق نشتر اسپتال میں مریضوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کے مطابق مزید وینٹی لیٹرز کی تنصیب کا عمل تیز کر دیا گیا ہے نشتر اسپتال میں کورونا وائرس کے 288 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت وبا ء اپنے عروج پر ہے ،شہریوں کو سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں