ملتان:مون سون بارشوں کے حوالے سے واسا کی طرف سے پیشگی انتظامات ، واسا ڈسپوزل اسٹیشنز، ڈی واٹرنگ سیٹس اور جرنیٹرز کی انسپکشن

واسا ملتان کی جانب سے مون سون بارشوں کے دوران شہر میں سیوریج مسائل اور نکاسی آب کے حوالہ سے پیشگی انتظامات شروع کر دیئے گئے واسا حکام نے سیکریٹری ہاوسنگ پنجاب کی ہدایات پر واسا ڈسپوزل اسٹیشنز، ڈی واٹرنگ سیٹس اور جرنیٹرز کی انسپکشن کی ، انسپکشن ٹیم نے واسا افسران کے ہمراہ شہر میں مختلف ڈسپوزل اسٹیشنز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ،ٹیم نے ڈسپوزل اسٹیشنز پر نصب پمپس اور مشینری کو چلا کر چیک کی انسپکشن ٹیم میں ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ظہورڈوگر،ڈائریکٹر انجینئرنگ ایم ڈی اے نزیر چغتائی،ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا مشتاق خان شامل تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں