پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ سال میں جنوبی پنجاب سے ضبط کی گئی 1 کروڑ 16 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی سینکڑوں ٹن مضر صحت خوارک تلف کر دی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ ایک سال کے دوران جنوبی پنجاب بھر میں کاروائیوں کے دوران ضبط کی گئی سینکڑوں ٹن مضر صحت اشیاء تلف کر دیں ،،تلف کی گی اشیاء ی مالیت 1 کروڑ 16 لاکھ روپے سے زائد بنتتی ہے ،،فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق تلف کی گئی اشیاء میں فلیور ڈرنکنگ پاوڈر مصالحہ جات جوس اور دیگر اشیاء شامل ہیں ،،تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں 2640 کلو، راجن پور میں 12 کلو، رحیم یار خان میں 4080 کلو اور لیہ سے 3008 کلو مصالحہ جات تلف کیے گئے،،64 ہزار ڈرنکنگ پاوڈر فلیور،41725 کلو مینگو سلائس پاوڈر، 9740 کلو مضر صحت مصالحہ جات اور 5150 کلو چینی بھی تلف کی گئی ،،،مضر صحت اشیاء ایکسلیریٹر کی مدد سے مظفرگڑھ کچرا کنڈی پر تلف کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مضر صحت خوراک دل، جگر اور دیگر امراض کا سبب بنتی ہے ،شہریوں کو حفظان صحت کے اصولون کے مطابق خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم ہیں ،کسی بھی شخص کو انسانی صحت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں