ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کورونا کے وار جاری ،نشتر اسپتال میں جاں بحق افراد کی تعداد 126 ہو گئی

ملتان شہر کے کورونا سے متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے ،،تو دوسری جانب نشتر اسپتال میں کورونا مریضوں کی آمد بھی نہ روکی جا سکی ،،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نشتر اسپتال میں 18 مریض داخل کئے گئے جس کے بعد زیر علاج مریضوں کی تعداد 77 ہو گئی ،،جن میں سے 19 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 9 مریض وینٹی لیٹر پر کورونا کے خلاف نبرد آزما ہیں نشتر اسپتال میں مجموعی طور پر 1392 مریضوں کو کورونا کے شبہ میں لایا گیا جن میں سے 4 سو 92 مریضون میں کورونا کی تصدیق ہونے پر داخل کیا گیا ،،مجموعی طور پر نشتر میں کورونا کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 126 ہو گئی جبکہ 2 سو 71 افراد صحتیاب ہونے کے بعد اپنے گھروں کو روانہ کئے گئے ،

اپنا تبصرہ بھیجیں