ملتان: پولیس کی کاروائی فروٹ کے ٹرک سے 35 کلو گرام چرس برآمد تین ملزم گرفتار

ملتان شہر میں منشیات کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،،پولیس تھانہ دولت گیٹ نے مخبر کی اطلاع پر عام خاص باغ کے نزدیک ایک ٹرک کو روکا جس میں پھل لوڈ تھے ،،ٹرک کی تلاشی پر پھلوں کے درمیان چھپائے گئے چرس کے دو تھیلے برآمد کر لئے گئے ،ایس پی انوسٹی گیشن رب نواز تلہ کے مطابق برآمد کی گئی چرس کی مالیت 42 لاکھ روپے سے زائد ہے جسے بڑی مہارت سے پھلوں کے درمیان چھپایا گیا تھا جس کا کچھ حصہ ملتان میں سپلائی کیا جانا تھا جبکہ باقی منشیات گوجرانوالہ لے جائی جانی تھی ،پولیس نے منشیات برآمد کرتے ہوئے محمد یوسف ،احسان اللہ اور محمد یونس نامی تین ملزم بھی گرفتار کر لئے جنکا تعلق بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ہے ،،ملزمان کے خلاف تھانہ دولت گیٹ میں مقدمات درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں