ملتان: شہر اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ، شہری علاقوں میں 4 جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا

ملتان شہر اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ، شہری علاقوں میں 4 جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا،مسلسل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شدید گرمی میں شہریوں کا جینا محال ہو گیا ،شہریوں کا کہنا ہے کہ میپکو کی جانب سے کی جانے والی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گرمی کی ان دنوں میں مسائل بڑھنا شروع ہو گئے ہیں ،جبکہ تاجروں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکا کاروبار اور دکانیں لاک ڈاون کی وجہ سے پہلے ہی نقصان میں ہیں اب میپکو کی جانب سے کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش سے انکا کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے ،میپکو ترجمان کے مطابق کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی البتہ لائنوں اور گرڈ سٹیشنز کی ضروری مرمت کے لئے لوڈ میجمنٹ ہوتی ہے جسکی باقاعدہ تشہیر کی جاتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں