ملتان میں محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ کا موضع کائیاں پور میں جعلی زرعی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ, 70لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جعلی ادویات اور دیگر سامان برآمد

محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ ڈیپارٹمنٹ جعلی زرعی ادویات بنانے والوں کے خلاف حرکت میں آ گیا ،،ملتان کے علاقے کائیاں پور میں جعلی زرعی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جعلی ادویات اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا گیا ،،محکمہ زراعت حکام کے مطابق تیار کی جانے والی ادویات پر امپورٹر،مینوفیکچرر،فارمولیٹر اورڈسٹری بیوٹر کے نام غیر قانونی طور پر استعمال کئے جارہے تھے،جبکہ میٹریل پرتاریخ تیاری،تاریخ ایکسپائری،بیچ نمبر،رجسٹریشن نمبر،پیک کنندہ کی بابت جعلی معلومات درج کی جاتی تھیں ،،چھاپے کے دوران فیکٹری مالکان اور دیگر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،جنکے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ شاہ شمس میں درخواست جمع کرا دی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں