کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ملتان میں ایمرجنسی ڈیکلئیر کردی

ملتان:کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ملتان میں ایمرجنسی ڈیکلئیر کردی ہے۔انہوں نے نشتر ہسپتال میں وینٹی لیٹرز کی تعداد فوری طور پر دگنا کرنے کی ہدایت کی ہے اورپرائیوٹ ہسپتالوں کے50 فیصد وینٹی لیٹرز کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اے کیٹیگری کے 6 پرائیویٹ ہسپتالوں کی انتظامیہ کا گزشتہ روز اپنے آفس کے کمیٹی روم میں ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب و پارلیمانی سیکرٹری محمد ندیم قریشی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ضلعی انتظامیہ،محکمہ صحت اور ہیلتھ کئیر کمیشن کے افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتالوں کی انتظامیہ دستیات وینٹی لیٹرز کا نصف کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص کرے گی،ابتدائی طور پر ہر ہسپتال2 وینٹی لیٹر بیڈز مختص کرے گا جبکہ بعد میں ضرورت پڑنے پر وینٹی لیٹرز بیڈز میں اضافہ کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرائیوٹ ہسپتالوں کو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے ڈاکٹرز اور سٹاف ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فراہم کرے گی،کورونا وائرس کے مریضوں کو پرائیویٹ ہسپتال ریفر کرنیکا اختیار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو حاصل ہوگا،سرکاری ہسپتال میں وینٹی لیٹر کی سہولت دستیاب نہ ہونے پر مریض کو پرائیویٹ ہسپتال ریفر کیا جائے گا،عامر خٹک نے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتالوں کو کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج معالجے کا خرچہ حکومت ادا کرے گی اور پرائیوٹ ہسپتالوں کو ریفر کئے گئے مریضوں کا علاج فری ہو گا،
وزیر اعلی پنجاب کے ترجمان و پارلیمانی سیکرٹری محمدندیم قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان صوبہ کا پہلا ضلع ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کا پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کرنے کا فیصلہ گیا ہے،وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے ساتھ کھڑی ہے،ندیم قریشی نے کہا کہ پرائیوٹ ہسپتالوں کے علاج معالجہ کے تمام اخراجات پنجاب حکومت ادا کرے گی،وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت صوبائی حکومت کورونا وائرس پر قابو پانے کی بھر کوشش کر رہی ہے اور کورونا ٹیسٹ کی استعداد کئی گنا بڑھا دی گئی ہے،ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ندیم قریشی نے عوام کورونا وائر س سے بچاو بارے ایس او پیز پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینے کی اپیل بھی کی ہے۔اس موقع پرائیویٹ ہسپتالوں کی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس میں سٹی ہسپتال،میڈی کئیر اور مختار اے شیخ ہسپتال، ابن سینا،بختاور آمین، اور زاہد رفیق ہسپتال کی انتظامیہ نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں