ملتان میں نجی بس کمپنی کے ملازمین گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا شکار ،، ملازمین کا پریس کلب کےسامنے احتجاج

ملتان میں پریس کلب کےسامنے معروف نجی بس کمپنی فیصل موورز کے ڈرائیورز اور ملازمین گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا شکار ہیں تو دوسری جانب بس انتظامیہ نے بغیر کسی وجہ کے انہیں نوکریوں سے بھی برطرف کر دیا ہے ،،جبری برطرفی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ملازمین نے ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بس انتظامیہ اور مالکان کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،،ملازمین نے وزیر ٹرانسپورٹ اور اعلی حکام سے نوٹس لینے اور تنخواہوں کی ادائیگی سمیت ملازمتوں پر بحالی کا مطالبہ کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں