برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ شمس تبریزی کے 767 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا ملتان میں آغاز ہو گیا

معروف صوفی بزرگ برصغیر پاک وہند کے عظیم روحانی پیشوا حضڑت شاہ شمس تبریز کے 767ویں دو روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز سجادہ نشین درگاہ مخدوم طارق شمسی نے کیا ،،کورونا کے خڈشہ کے پیش نظر دور دراز سے آنے والے زائرین کو محدود تعداد میں مکمل ایس او پیز کے ساتھ عرس کی تقریبات میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی ،،عرس تقریبات میں مردو خواتین عقیدتمنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جہاں وہ تلاوت زکر ازکار اور دعاوں میں مصروف ہیں ،،عرس تقریبات کے لئے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،پولیس کی بھاری نفری کو درگاہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں