ڈالر میں 4 روپے 40 پیسے اضافہ: تاریخ کی بلند ترین سطح 166 روپے میں ٹریڈ

ورونا وائرس اور شرح سود میں کمی کے اثرات ڈالر پر پڑنا شروع ہوگئے، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 166 روپے کا ہوگیا صرف آج ڈالر 4 روپے 40 پیسے مہنگا ہو کر 166 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، 3 روز میں ڈالر 7 روپے 33 پیسے مہنگا ہوچکا ہے جس کے باعث پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 7 سو ارب روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے,کرونا وائرس کے باعث پہلے ہی عالمی سرمایہ کاری پاکستان کی بانڈ مارکیٹ سے سرمایہ نکال رہے تھے رہی سہی کسر شرح سود میں کمی نے پوری کر دی اور بڑی تعداد میں بیرونی سرمایہ نکالے جانے سے ڈالر کی مانگ انٹر بینک مارکیٹ میں بڑھ گئی ہے جس کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں