پنجاب میں شاپنگ مالز اور سیاحتی مقامات دو روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم بخت جواں، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آج رات 9 بجے سے منگل صبح 9 بجے تک شاپنگ مالز بند ہوں گے,سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہری آئندہ 2 روز اپنے گھروں میں رہیں، میڈیکل سٹورز، سبزی منڈی، کریانہ سٹورز کھلیں رہیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ پر کوئی پابندی نہیں کی جا رہی۔ بیکریز،دودھ کی دکانیں، پولٹری کی دکانیں کھلی رہیں گی,

اپنا تبصرہ بھیجیں