ملتان قرنطینہ سنٹر لائے گئے زائرین کی سکریننگ مکمل،کوئی مشتبہ کیس سامنے نہیں آیا،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس

ملتان قرنطینہ سنٹر لائے گئے زائرین کے حوالہ سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ،،لائے گئے تمام زائرین کی سکریننگ مکمل کر لی گئی ہے،، ہیلتھ سکریننگ میں کورونا وائرس میں مبتلا کوئی مشتبہ زائر سامنے نہیں آیا ہے ،،:ہیضہ میں مبتلا ایک عمررسیدہ خاتون کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ،اس حوالہ سے چیف ایگزیکٹو افیسر ہیلتھ اتھارٹی ملتان ڈاکٹر منور عباس کے مطابق لائے گئے زائرین کی سکریننگ کے دوران کوئی بھی مشتبہ کیس سامنے نہیں ایا ،،ایک ضعیف خاتون کو سانس میں دشواری اور ہیضے کا سامنا ہے تاہم انہیں بھی بخار کی کوئی شکایت نہیں ہے ،مزکوہ خاتون کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں اسپتال کے پلمونولوجسٹ انکے ٹیسٹ اور علاج کا فیصلہ کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں