وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا خود کو تین روز کیلئے قرنطینہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے خود کو تین دن کے لئے آئسو لیشن میں رکھنے کا اعلان کر دیا،فواد چودھری گزشتہ دنوں امریکا کے دورے پر تھے، انہوں نے وطن واپسی پر فیصلہ کیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں گے۔ اس کے پیش نظر انہوں نے خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ امریکا سے واپسی پر میں 3 دن کیلئے آئسولیشن میں رہوں گا۔ اس بات کا اعلان انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں