کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بلاول بھٹو نے ڈاکٹروں سے مدد کی اپیل کردی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبے میں کرونا وائرس کے خطرناک پھیلاؤ کے پیش نظر ڈاکٹروں سے مدد کی اپیل کی ہے،چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ صوبائی محکمہ صحت نے اس حوالے سے اخبارات میں اشتہارات بھی شائع کرا دئیے ہیں۔ صوبے کے خواہش مند ڈاکٹرز سیکریٹری ہیلتھ کو فوری طور پر آگاہ کریں،بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ڈاکٹروں کو کئی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کیخلاف سندھ کو آپ کی ضرورت ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماہرین کیساتھ کام کرنا چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں