بجلی اور گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے مہمند میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی، بلکہ قیمتیں مزید کم کرنے کی کوشش کریں گے، عوام اور انڈسٹری پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے، ذخیرہ اندوزی کر کے پیسہ بنانے والوں کو نہیں چھوڑوں گا،عمران خان کا کہنا تھا پاکستان ایک عظیم نظریے کے تحت بنا تھا، چین دنیا میں سب سے تیزی سے اوپر جا رہا ہے، چین نے فیصلہ کیا غریب عوام پر پیسہ خرچ کرنا ہے، چینی حکومت نے غریب عوام کیلئے انڈسٹریاں لگائیں، پاکستان کے متعدد علاقے زیتون کی کاشت کیلئے بہترین ہیں، قبائلی علاقے میں صحت احساس پروگرام لا رہے ہیں، وزیراعظم کا کہنا تھا کبھی بھی کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا جس کے حکمران کرپٹ ہوں، وسائل کی کمی کی وجہ سے کوئی ملک غریب نہیں ہوتا، ملک تب غریب ہوتا ہے جب حکمران پیسہ چوری کر کے باہر لے جاتے ہیں، کرپٹ حکمران ملک کا پیسہ چوری کر کے لندن، امریکا میں بڑے گھر لے لیتے ہیں، جن کے اکاؤنٹ، کاروبار اور محل بیرون ملک ہیں انہیں کبھی ووٹ نہ دیں، میرے اوپرالزام لگایا گیا کیا میں لندن بھاگ گیا ؟ 10 ماہ میں عدالت کو تمام دستاویزات دیں، جب چوری نہ کی ہو تو لندن بھاگنے کی ضرورت نہیں ہوتی،

اپنا تبصرہ بھیجیں